پانامہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان غیر ضروری ہے، سعید غنی

کراچی آپریشن کا فیصلہ مشترکہ تھا، تمام کریڈٹ نواز کو دینا بہت بڑا مذاق ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 6 اپریل 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پانامہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان غیر ضروری ہے۔ کراچی آپریشن کا فیصلہ مشترکہ تھا۔ تمام کریڈٹ نواز کو دینا بہت بڑا مذاق ہے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی اپریشن تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی آپریشن کی اونر شپ لی تھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کھل کے مخالفت کی تھی مگر پھر بھی آپریشن ہوا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے اپنے دور حکومت میں کراچی اپریشن کیا۔ موجودہ دور حکومت میں کراچی آپریشن کا کریڈٹ محض نواز شریف کو دینا بہت بڑا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پانامہ کیس سے متعلق بیان غیر ضروری تھا۔ ان کو یہ بیان نہیں دینا چاہیئے تھا۔ عدالتیں آزاد ہیں۔ وفاقی وزراء کے پانامہ کیس کے نتیجے سے متلعق بیانات کسی کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں پی پی کی پرفارمنس مختلف وجوہات کی بنا پر اچھی نہیں تھی مگر2018ء کے الیکشن کے لئے تیاریاں جاری ہیں ن لیگ کے لئے 2018ء کا الیکسن مشکل ہو گا۔۔