ایران کے بعد عراق نے بھی سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام عائد کردیا

سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے،سعودی عرب کی یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ عراق، ایران کے کنٹرول میں ہے ایسا بالکل نہیں ہے، شام میں بشارالاسد کی حکومت کو گرانے پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے وہ شام میں دیگر منصوبوں پر خرچ کی جانی چاہیے،کچھ طاقتیں شام کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں مگر یہ ریڈ لائن ہے، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا انٹرویو

جمعرات 6 اپریل 2017 23:46

بغداد/بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)ایران کے بعد عراق نے بھی سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہسعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔لبنانی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میںعراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

میرے ملک کے لوگوں کے پاس سعودی عرب پر یہ شبہ کرنے کی تمام وجوہات موجود ہیں کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ کئی سعودی شہری عراق میں دہشت گردانہ آپریشنز کر چکے ہیں چنانچہ ہر عراقی شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب کے دہشت گردوں کا حامی ہونے پر یقین رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں العبادی نے کہا کہ سعودی عرب کی یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ عراق، ایران کے کنٹرول میں ہے۔

ایسا بالکل نہیں ہے۔ انٹرویو میں شام کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت کو گرانے پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے وہ شام میں دیگر منصوبوں پر خرچ کی جانی چاہیے۔کچھ طاقتیں شام کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، مگر یہ ریڈ لائن ہے۔ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں جنگ کی آگ کو بجھانے میں کردار ادا کریں۔