سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے جائیداد کے تنازعہ کا معاملہ حل کر کے مدعی شہزاد الٰہی کو 3کروڑ روپے کی رقم واپس دلوا دی

جمعرات 6 اپریل 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے جائیداد کے تنازعہ کا معاملہ حل کر کے مدعی شہزاد الٰہی کو 3کروڑ روپے کی رقم واپس دلوا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 1کے رہائشی شہزاد الٰہی نے سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس کو درخواست دی کہ فریقین مظفر علی اور کامران بیگ نے پلاٹس کی فائلز کے عوض مجھ سے 3کروڑ روپے وصول کیے لیکن اب وہ مجھے نہ تو پلاٹس کی فائلز دے رہے ہیں اور نہ ہی مجھے پیسے واپس کر رہے ہیں مہربانی فرما کر مجھے میرے پیسے واپس دلوائے جائیں۔

سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور دونوں کی باہمی رضا مندی سے معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پایا اور فریقین مظفر علی اور کامران بیگ نے مدعی شہزاد الٰہی کو 3 کروڑ روپے کی رقم نقد اور چیکس کی مد میں روبرو گواہان ادا کر دی۔ جس پرمدعی شہزاد الٰہی نے اس کی رقم واپس دلوانے پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا اوران کے کردار کو سراہا۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کوبھی کسی شہری کا حق سلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :