گلگت بلتستان بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی،چلاس تا گلگت شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند گورنر فارم کے مقام پر موٹر کار گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر سلابی ریلے میں پھنس گئی،بس اورلینڈ کروزرحادثے کا شکار، مکا ن کی چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ، آئندہ 2 روز تک مزید جم کر بارش ہوگی،مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے امدادی اداروں اور پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 6 اپریل 2017 23:35

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)گلگت بلتستان بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، آئندہ 2 روز تک مزید جم کر بارش ہوگی،چلاس تا گلگت شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔ گورنر فارم کے مقام پر موٹر کار گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آکر سلابی ریلے میں پھنس کر رہ گئی۔جبکہ فائبر آپٹک کیبل کے لئے نکالی جانے والے شاہرات کے کنارے کول سے گاڑیوں کو سفر کرنے میں مشکلات پیدا کر دئیے ہیں جس کے وجہ سے گینی کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جبکہ گونر فارم گیس کے مختلف مقامات پر مسافر نیٹکو بس بارشوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر تیز رفتار کے باعث بے قابو ہو کر فائبر آپٹک کول میں جا گری اس کے چند منٹوں کے بعد لینڈ کروزر گاڑی کو بھی یہی حادثے کی شکار بنی تاہم شاہرات پر مختلف جگہوں پر حادثات پر تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دینے میں پیش پیش رہی ہے اور مختلف جگہوں پر حادثے کے شکار بننے والی گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔اس قبل بھی فائبر آپٹک کول کی وجہ سے حادثات پیش آئی ہے۔ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دیامر کے تحصیل تانگیر لرک داس میں کمال نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق کی امدادی اداروں اور پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب،لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات سے دور اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔گلگت تا اسکردو ڈیفنس روڈ مکمل بلاک ہوگیا۔شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر سیلابی ریلے کی نظر، لینڈ سلائیڈنگ سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہے گئے، چلاس اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع میں جاری ہے، دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام معمولات در ہم ہو کر رہ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔شدید بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان بھر میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں.جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہیں کہ شدید بارشوں کی وجہ سے چلاس تا گلگت شاہراہ قراقرم مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند، جبکہ گلگت سکردو روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہوچکی ہیں، اسکردو کھرمنگ روڈ گانھچے روڈ بند ہوچکے ہیں. جبکہ شاہراہ قراقرم پر بھی شدید بارش ہورہی ہیں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔