دبئی میں کار حادثے نے مصر سے تعلق رکھنے والے پلے بوائے کو درویش صفت انسان میں تبدیل کردیا، حیران کن تصاویر نے سب کو حیران کردیا

جمعرات 6 اپریل 2017 13:32

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء):۔ دبئی میں ہونے والے کار حادثے نے ’’ماضی ڈوماٹو‘‘ نامی بزنس مین کو ایک یکسرمختلف انسان میں تبدیل کردیا۔غیر خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ 38 سالہ مصری شخص کار حادثے کے بعد ایک رات جیل میں رہا جہاں اس نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنے کافیصلہ کیا۔امارات مین اپنی رہائش کے دوران وپ ڈیزائن ، مارکیٹگ اور رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

یہاں پر بہت سا روپیہ کما کر ڈوماٹو نے اپنی 150,000ڈالر کی فراری خریدی، جو کہ کار حادثے کا باعث بنی تھی۔ اس مصری شخص کا کہنا ہے ” کہ جب میں نے دبئی چھوڑا تو میرے پاس 3ملین روپے تھے ۔ ان میں سے ایک ملین پراپرٹی جب کہ دو ملین اپنے بیوی اور بھائی کے کینسر کے لئے خرچ کردیے۔ اب میرے پاس کچھ نہیں ہے ۔ میری خریدی گئی پراپرٹی کا 50 فیصد کینسر سینٹر کو جا تا ہے ۔یہ کینسر سینٹر 2017 ءکے اختتام میں مکمل ہو جائے گا۔میری بیوی اور کارحادثہ وہ دو وجوہات ہیں جن کے باعث اب میں پلے بوائے کی زندگی نہیں گزارہا“۔ ڈوماٹواور ان کی بیوی اب جنوبی امریکہ میں وولکس وویگن نامی شہر میں رہائش پذیر ہیں ۔