پاکستان رینجرز سندھ نے پرانے گولیمار میں منشیات فروشی میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں منشیات اوراسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 6 اپریل 2017 23:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر پرانے گولیمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان فرقان، نبیل بشیر، تحسین اور محمد حنیف منشیات فروشی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل اور خرید و فروخت میں بھی ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ 22 ہزار نقد رقم، 7 کلو ہیروئن، 100 گرام افیوم، 1.6 کلو حشیش، 2 کلو کرسٹل شیشہ، 2300 شراب کی بوتلیں، 2 عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا جس میں ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ 93 راؤنڈز، 5 عدد میگزین 9 ایم ایم پستول، ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 6 راؤنڈز، ایک عدد میگزین 30 بور پستول اور ایک عدد چاقو شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت قانونی چارہ جوئی کے لئے قانون نافذ کرنے والے داروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔