ترکی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تنبیہ

جمعرات 6 اپریل 2017 16:39

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ترکی میں نئے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان دونوں ممالک کے حکام نے بتایا کہ ترکی میں پہلی عالمی جنگ کی یاد میں منائے جانے والے ایک دن کے موقع پر شدت پسند کارروائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے جزیرے گیلی پولی پر پچیس اپریل سن 1915 کو اس وقت جنگ شروع ہوئی تھی، جب پہلی عالمی جنگ کے دوران وہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوجی پہلی بار اترے تھے۔ اسی تناظر میں اس مہینے گیلی پولی میں ایک بڑی یادگاری تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجی اور شہری بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :