عراق کے شہر تکریت میں داعش کا حملہ ، 26 افراد ہلاک ، 40 زخمی

دعشی جنگجوئوں نے تکریت شہر کے وسطی علاقے میں الزہور اسٹریٹ پر پولیس کے گشتی دستے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،حکام

جمعرات 6 اپریل 2017 13:00

موصل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)عراق میں سکیورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ تکریت شہر میں داعش تنظیم کے حملے کے نتیجے میں 14 پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 26 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے ارکان نے تکریت شہر کے وسطی علاقے میں الزہور اسٹریٹ پر پولیس کے گشتی دستے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے میں شہریوں کی ہلاکت بھی ہوئی جب کہ عراقی پولیس اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے مسلح افراد کے درمیان ابھی تک جھڑپ جاری ہے۔عراق کے صوبے صلاح الدین بالخصوص تکریت میں وقتا فوقتا ہونے والے حملوں اور دھماکوں میں شہریوں کا جانی نقصان دیکھنے میں آتا ہے۔