لاہوردھماکہ ، وین ڈرائیور سے آخری بار گفتگو کرنے والا شخص بھی زیر حراست

خودکش حملے کے محرکات جاننے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات جاری

جمعرات 6 اپریل 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)لاہوردھماکہ میں وین ڈرائیور سے آخری بار گفتگو کرنے والا شخص بھی زیر حراست بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے کے محرکات جاننے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ بیدیاں روڈ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حملے کا نشانہ بننے والی وین ڈرائیورعثمان اور اس سے آخری بار فون پر رابطہ کرنے والے دکاندار یعقوب کو حراست میں لے لیا ہے ڈرائیور نے اسپئیر پارٹس کے مالک کو وین میں گیس لیکیج کا مسئلہ بتایا تھا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے چند منٹ پہلے ہی وین کے ڈرائیور نے گیس ڈلوائی اور محفوظ پورہ میں پٹرول پمپ پر وین دس منٹ کھڑی رہی۔کرائم سین یونٹ کے ماہرین بھی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کا فرانزک کرنے میں مصروف ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب بیدیاں روڈ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے بچے سمیت آٹھ سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں جبکہ تین زخمیوں کا جنرل اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :