آئی ایم ایف کا ہیڈکوارٹر 2027میں چین منتقل کرنے کا اعلان

ہیڈکوارٹر دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے تاہم اس سے قبل چین ماحولیاتی تبدیلی کا اپنا عہد پٴْورا کرے،سربراہ

جمعرات 10 اگست 2017 12:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لگارڈ نے کہاہے کہ اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027 کو دیکھیں توآئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق لگارڈ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ’سینٹر فور گلوبل ڈولپمنٹ‘ میں عالمی ترقی اور آئندہ کی توقعات کے موضوع پر گفتگو کر رہی تھیں، جس سے قبل عالمی معیشت کے مستقبل کے بارے میں آئی ایم ایف کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اٴْس زمانے کے چیلنج بھی زیادہ بڑے ہونگے، اور عین ممکن ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا صدر دفتر واشنگٹن کے بجائے بیجنگ میں ہو۔اٴْنھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط کے مطابق، اِس کا ہیڈ آفس دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔لیکن، ساتھ ہی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہونے سے قبل لازم ہوگا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے اپنے عہد کو پٴْورا کرے۔

متعلقہ عنوان :