داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 18 ستمبر 2017 23:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں مشہور زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اقبال ابراھیم نے ایک مشہور کاروباری شخصیت کو بھتے کیلئے دھمکی دی تھی جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: