بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلیے استعمال کیاجا رہاہے، بلاول ،بختاور،آصفہ کے نام تبدیل کروائے جائیں: درخواست گزار

پیر 18 ستمبر 2017 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کروانے کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلیے استعمال کیاجا رہاہے۔

بلاول ،بختاور،آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے۔ تینوں بہن بھائی بھٹو خاندان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کے بچوں کا برادری کا نام تبدیل کرنا قوم سے مذاق ہے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، چیرمین نادرا، آصفہ، بختاور ،بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے درخواست کی ہے کہ تینوں بہن بھائیوں کے نام تبدیل کروائے جائیں۔