مغربی بنگال میں بیف کے الزام پر ہندوئوں کا 4مسلمانوں پر تشدد،

ایک کی حالت نازک

پیر 18 ستمبر 2017 15:26

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ناڈیہ کے ہندومحلے میں بیف پائے جانے کے الزام پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 4مسلمانوں کو زدوکوب کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کولکتہ سے 166 کلومیٹر کے فاصلے پر پتیکا باری گائوں میں ہندوئوں کے ایک ہجوم نے نکاشی پارہ پولیس سٹیشن پہنچ کر مسلمانوں کے خلاف بیف رکھنے کی شکایت درج کرائی۔

ہندوئوں نے پولیس سٹیشن سے واپسی پرگائوں کی مسجد کے دروازے توڑڈالے اور اسے نقصان پہنچایا۔انھوں نے گائوں کے مسلمان نوجوانوں مراد رحمان ملک، میزائی شیخ اور ولی اللہ مونڈل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دریں اثناء قریبی علاقے ہتھواداری کے امام مسجد کو بھی زدوکوب کیاگیا۔ پو لیس نے حالات پرامن بنانے کیلئے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی ہے۔