قطر کے بحران کا حل خود دوحہ کے ہاتھ میں ہے ،سعودی عرب

پیر 18 ستمبر 2017 15:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران کا حل خود دوحہ کے ہاتھ میں ہے اور اس بحران کا آغاز قطر کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ اور خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ نہ روکنے کے سبب ہوا۔ الجبیر نے یہ بات نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوٹریس کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

الجبیر نے جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں قطر کے ساتھ بحران کے حل میں اقوام متحدہ کے کسی بھی کردار کی تردید کی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں یمن ، شام ، عراق اور میانمار کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ گوترش کے ساتھ ملاقات میں واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔اس سے قبل عادل الجبیر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :