بھارت نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کیلئے پاکستانی ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ قرار دیدیا

پیر 18 ستمبر 2017 22:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)بھارت نے اپنے ہاں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے لیے انہیں پاکستانی ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سرکار نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

روہنگیا مسلمانوں کی بھارت سے بے دخلی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دو روہنگیا تارک وطن کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے بھارت سے اپنی دخلی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔بھارت کی مرکزی حکومت نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ بعض روہنگیا مسلمانوں کے پاکستانی خفیہ ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارت کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں عسکریت پسند روہنگیا سرگرم ہیں، لہذا عدالت انہیں ملک بدر کرنے سے حکومت کو نہ روکے، کیونکہ ان کے یہاں ٹہرنے سے بھارتی شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :