این اے 120ضمنی انتخابات ، دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے

انتخابات میں حصہ لینے والے 41 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ‘ 36 امیدواروں نے 100 ووٹوں کا ہدف بھی پورا نہ کیا، 13 امیدواروں کو 10 ووٹ بھی نہ ملے

پیر 18 ستمبر 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) لاہور کے حلقے این اے 120 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے دلچسپی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 41 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں‘ 36 امیدواروں نے 100 ووٹوں کا ہدف بھی پورا نہ کر سکے جبکہ 13 امیدواروں کو 10 ووٹ بھی نہ ملے ‘ پیپلزپارٹی کو 220 پولنگ سٹیشنوں سے اوسطاً 6 ووٹ جبکہ جماعت اسلامی کو اڑھائی ووٹ ملے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مجموعی طور پر 43 امیدواروں نے حصہ لیا ہے جس میں 41 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں حلقے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کو تمام پولنگ سٹیسنوں سے اوسطاً 6 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی کو اڑھائی ووٹ ملے ہیں حلقے میں الیکشن لڑنے والے 36 امیدوار 100 ووٹ اک ہدف بھی عبور نہ کر سکے۔ جبکہ 13 امیدواروں کو دس ووٹ بھی نہیں ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :