نواز شریف کا کہنا کہ ہمارے ورکرز اغوا ہورہے ہیں، اپنے ہی بھائی پر الزام ہے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیں

نوا ز شریف کا رونا دیکھ کر لگتا ہے وہ جیل جانے والے ہیں یہ جیل جائیں گے تو احتساب ہوگا اور پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں کہا ہمارے ورکرز اغوا ہورہے ہیں،انھوں نے اپنے بھائی پر ہی الزام لگادیا کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیں،نوا ز شریف کا رونا دیکھ کر لگتا ہے وہ جیل جانے والے ہیں یہ جیل جائیں گے تو احتساب ہوگا اور پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ حلقہ این ای120 میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم ملا ۔ لندن سے چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔نوا زشریف نے لندن میں کہا کہ ہمارے ورکرز اغوا ہورہے ہیں،دھاندلی ہورہی ہے،مراد سعید نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے بھائی پرالزام لگایا کیوں پنجاب کے وزیر اعلیٰ تو شہباز شریف ہیں ،نواز شریف کا رونا دیکھ کر لگتا ہے یہ جیل جانے والے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ جب یہ جیل جائیں گے تو ہی احتساب ہوگا۔ اور پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا۔