قومی اسمبلی میں نصیبو لعل کے گانے ’’کدی تے ہس بول‘‘ کی گونج

لیگی خواتین اراکین کورم پورا ہونے کے انتظار میں نصیبو لعل کے گانے سنتی رہیں

پیر 18 ستمبر 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) قومی اسمبلی کے ایوان میں نصیبو لعل کے گانے ’’کدی تے ہس بول‘‘ کی گونج ،لیگی خواتین اراکین اسمبلی کورم پورا ہونے کے انتظار میں نصیبو لعل کے گانے سنتی رہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کورم پورا ہونے تک کیلئے معطل کردیا گیا اور 50 منٹ تک کورم پورا ہونے کا انتظار کیا گیا اس دوران لیگی خواتین رہنماء اسمبلی نے بوریت محسوس کی اور نصیبو لعل کے گانے سننے لگیں جس سے ایوان زیریں میں نصیبو لعل کے گانے گونجنے لگے بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :