ایران کے حقوق کو پامال کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،صدر حسن روحانی

پیر 18 ستمبر 2017 16:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے حقوق کو پامال کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز نیو یارک میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کو پامال کرنے والوں کو مناسب اور بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا،یہ معاہدہ خطے اور دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔صدر نے کہا کہ جوہری معاہدہ کوئی دوطرفہ سمجھوتہ نہیں بلکہ یہ چند فریقی سمجھوتہ ہے جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے نکلنے کا مقصد معاہدے کو سبوتاز کرنا ہے جو کسی کیلئے باعث فخر بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی 20 ستمبر کوہونے والے اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :