وزارت داخلہ کو این اے 120 سے غائب لیگی کارکنان سے متعلق آئی جی پنجاب اور دیگر اداروں سے ابتدائی رپورٹ موصول

کارکنان کی دھیرے دھیرے واپسی شروع ، اہم انکشاف آنے کے امکانات

پیر 18 ستمبر 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وزارت داخلہ کو حلقہ این اے 120 سے غائب ہونے والے لیگی کارکنان سے متعلق آئی جی پنجاب اور دیگر اداروں سے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے‘ کارکنان دھیرے دھیرے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں جلد اہم انکشاف آنے کے امکانات ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حلقہ این اے 120 سے متعدد کارکنان اور لیگی کونسلر کے مبینہ اغواء پر وزارت داخلہ نے نوٹس لیا تھا۔

جس پر ابتدائی رپورٹ وزارت کو موصول ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اپین گھروں کو رضا کارانہ طور پو واپس لوٹنے والے لیگی کارکنان سے پولیس نے اب تک تفتیش نہ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر کارکنان بھی جلد اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ وزارت داخلہ نے بھی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے چند دن مزید انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امجد نذیر بٹ جن کا ذکر مریم نواز نے بھی گزشتہ روز اپنی تقریر مین کیا تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق خواجہ ندیم سمیت دیگر 2 افراد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہین مگر انہوں نے تاحال پولیس کو کوئی بیان ریکارد نہ کروایا ہے جس سے معلوم کیا جاسکے کہ کارکنان کے اغوا پر کون ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :