اسلام آباد ہائی کورٹ کا خواجہ آصف کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ

پیر 18 ستمبر 2017 19:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ انہوں نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے عثمان ڈار کی درخواست واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔