شاہی خاندان کی کئی افراد نے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، قطری رہنما شیخ عبداللہ آل ثانی

پیر 18 ستمبر 2017 15:41

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) قطری شاہی خاندان کے اہم رہ نما شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے کہاہے کہ قطری بحران پر خاموشی ہمارے ملک اور ہم وطنوں کے لیے رسوائی کا باعث ہے۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میںعبداللہ آل ثانی نے مزید بتایا کہ خاندان کی کئی شخصیات نے ان کے بیان کا مثبت جواب دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ شیخ مبارک بن خلیفہ بن سعود آل ثانی نے بیان کو بے حد سراہا ہے۔شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں قطر کے بحران کو زیر بحث لانے اور امور کو بحال کرنے کے لیے خاندانی اور قومی سطح کے ایک اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ اس بحران میں خاموشی اختیار نہ کریں۔

(جاری ہے)

شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے مزید کہا کہ "صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

براہ راست اشتعال انگیزی کی خلیج عربی کے استحکام پر اثر اندازہ ہو رہی ہے اور نوبت دوسروں کے امور میں مداخلت تک پہنچ چکی ہے۔ یہ حالات ہمیں ایسے انجام کی جانب دھکیل رہے ہیں جو ہم نہیں چاہتی.. جیسا کہ بعض ممالک کا حال ہے جو مہم جوئی کی سرنگ میں داخل ہوئے اور ان کا انجام کار انارکی ، بد حالی اور صلاحیتوں کی بربادی کی صورت میں سامنے آیا۔