سینٹ لوئس،سیاہ فام امریکی ڈرائیور کے قاتل پولیس افسر کی رہائی ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

پیر 18 ستمبر 2017 15:41

سینٹ لوئس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)سینٹ لوئس میںسیاہ فام امریکی ڈرائیورکو ہلاک کرنے والے پولیس افسر کی رہائی کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2011 میں ایک سیاہ فام امریکی ڈرائیور انتھونی لامار اسمتھ کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے پولیس افسر کو ایک عدالت کی طرف سے بری کر دیے جانے کے بعد سینٹ لوئس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جینسن اسٹاکلی کو اسمتھ کے قتل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد مظاہرین عدالت کے باہر جمع ہو گئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :