جماعت اسلامی کا وزیراعظم سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اُٹھانے کا مطالبہ
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ پر ہمارا قرض ہے ،اقوام متحدہ میں اراکان میں مسلمانوں کی آزاد ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے ،کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں موجود ، دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں ،عوام کے دیرینہ مسائل جوں کے توں ہیں ،کراچی کے عوام دونوں کے درمیان سینڈوچ بن گئے ہیں ،وفاقی ،صوبائی اور مقامی حکومتیں کراچی کے مسائل حل کریں،سینیٹر سرا ج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 18 ستمبر 2017 22:14
(جاری ہے)
کراچی کے عوام دونوں کے درمیان سینڈوچ بن گئے ہیں ،وفاقی ،صوبائی اور مقامی حکومتیں کراچی کے مسائل حل کریں ۔
وہ پیر کے روز ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،مرکزی میڈیا کو آرڈی نیٹر سر فراز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان اور عالم اسلام کی نمائندگی کریں ،مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لیں اور برما کے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو بھی دوٹوک انداز میں اُٹھائیں اور مسئلے کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے عمل کا آغاز خود کریں ۔تمام اسلامی ممالک مل کر اراکان کے علاقے کو مسلمانوں کی آزاد ریاست کے طور پر بحال کر نے ،ان مسلمانوں کی نسل ،مذہب اور حیثیت و شناخت کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں ۔پورا عالم اسلام اس آزاد ریاست کی بحالی کا مطالبہ کرے ۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا اول روز سے مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس میں آنے والے تمام436افراد کا احتساب ہو ،اس میں سیاست دانوں ،ججوں اور دیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔اِن سب کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ملک میں صرف مالی نہیں ،سیاسی اور اخلاقی کرپشن بھی موجود ہے ۔نیب کرپشن کے خاتمے میں ناکام ہو گیا ہے اس ادارے کے سربراہ کا تقرر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس ہے ۔ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ نیب کا سربراہ مقرر کریں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین ،قانون اور میرٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہمیشہ برسر اقتدار جماعت ہی کامیاب ہو تی ہے ۔ہم جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں ۔ہم انتخابات میں صرف اس لیے حصہ لیتے ہیں کہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی کا راستہ صرف پولنگ بوتھ اور ووٹ کے ذریعے سے ہی ہو کر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 63,62آئین کا حصہ ہے اس کو تبدیل کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کشمیر کے حوالے سے اپنا رویہ سست ہے ۔کشمیر پاکستان ہے ،زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔اس کو سنجیدہ لیا جائے ۔بھارت کے ارادے اچھے نہیں ہیں ۔وہ ہمارا پانی بند کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نیب وفاقی ادارہ ہے اگر اس کے خلاف صوبائی حکومتوں نے رویہ اختیار کیا تو وفاقی ادارے تو صرف اسلام آباد کے اندر تک محدود ہو جائیں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں آج بھی جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں گندا اور گٹر کا پانی جمع ہے ۔سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، بڑی اور اہم سڑکوں پر بھی گڑھے پڑے ہوئے ہیں ۔شہر میں صفائی ،ستھرائی اور نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔کراچی کے عوام کو گندا اور فضلہ ملا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،پہلے تو یہاں پینے کے پانی کی فراہمی بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن اب تو فضلہ ملا پانی بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔صوبائی حکومت اور بلدیہ عوام کے مسائل حل کر نے اور شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں ۔سوال یہ ہے کہ کراچی کے لیے جو فنڈز موجود ہیں ،وہ کہاں گئے ،ان کا کیا استعمال ہوا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 19 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا
-
نائیجیریا میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران دو خواتین خود کش بمباروں نے دھماکے سے اڑا لیا ،ْ پندرہ افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی
-
بھارت نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کیلئے پاکستانی ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ قرار دیدیا
-
دبئی ، عورت کی عصمت دری کرنے پر پائلٹ گرفتار
-
برطانیہ اور قطر کے درمیان جنگی طیاروں کی خریداری پر معاہدہ طے پا گیا
-
کویت کاشمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
-
ایران کے حقوق کو پامال کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،صدر حسن روحانی
-
امریکہ نے کیوبا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا
-
قطر کے بحران کا حل خود دوحہ کے ہاتھ میں ہے ،سعودی عرب
-
شاہی خاندان کی کئی افراد نے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، قطری رہنما شیخ عبداللہ آل ثانی
-
سینٹ لوئس،سیاہ فام امریکی ڈرائیور کے قاتل پولیس افسر کی رہائی ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
-
بنگلہ دیش ، بد مست ہاتھیوں نے 2 معمرروہینگیا مہاجرین کو کچل کر ہلاک کر دیا
-
تھائی لینڈ میں گناہ ٹیکس نافذ،سگریٹ ،شراب کی قیمت میں 40فیصد اضافہ
-
مغربی بنگال میں بیف کے الزام پر ہندوئوں کا 4مسلمانوں پر تشدد،
-
بریفنگ کیلئےپورے ایوان کی کمیٹی میں بلائیں،جس معاملے پرچاہیں بریفنگ لیں،آرمی چیف
-
سوئس سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جنیوا میں پاکستان کے خلاف کالعدم بی ایل اے کی اشتہاری مہم پر شدید احتجاج
-
شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
-
این اے 120ضمنی انتخابات ، دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کا این اے 120 کے نتائج ماننے سے انکار
-
وزیراعلیٰ شہباز شریف پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار ، خود کش جیکٹ برآمد ‘
-
الیکشن جیتنے کی صورت میں یاسمین راشد کو لاہور کی قیادت کی ذمہ داریاں سونپ دی جاتیں، اسی لیے تحریک انصاف کے ایک گروہ نے انہیں فتح حاصل نہیں کرنے دی: سمیع ابراھیم
-
میری والدہ کی (کل) سرجری ہے، ان کیلئے خاص دعا کریں،کلثوم نواز کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی رپورٹ پر منحصر ہے
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
-
یونیورسٹیوں میں بعض زیر تعلیم طالب علموں کا انتہا پسند تنظیموں سے تعلق منظر عام پر آنا باعث تشویش ہے،
-
2019ء تک تیل پر چلنے والے تمام بجلی گھر ہائیڈل ‘ کول اور دیگر سستے ذریعوں پر منتقل کردیں گے‘عابد
-
سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی سے متعلق دونوں درخواستیں خارج کر دیں حلقہ میں الیکشن کاعمل مکمل ہوچکا ،لوگ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے ، سپریم کورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال
-
ن لیگ کو کرکٹ بکیز کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے چندہ دیا گیا: چوہدری غلام حسین
-
اے این پی کے سابق رہنما ارباب نجیب اللہ کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
سی پیک صرف پاکستان وچین نہیں پورے خطے کا گیم چینجر منصوبہ ہے ہمارا پلان چترال وگلگت کے راستے افغانستان کی واخان پٹی تک شاہراہوں کی تعمیر کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی سی پیک میں شامل کرنا ... مزید
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی 4 سالہ مدت ملازمت جو کہ10 اکتوبر کو مکمل ہوگی
-
آرمی چیف سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے اجلاس
-
ملک کی داخلہ سلامتی پالیسی پہلی مرتبہ بنی ہے‘ علماء سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اور سینٹ کی تجاویز کو شامل کریں گے
-
ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی ندیم راضی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے
-
عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت اہم اجلاس، توہین عدالت کیس سمیت اہم مور پر بات چیت
-
بلاول بھٹو زرداری کے نام کی تبدیلی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
-
کن وزراء کے پاس کونسا عہدہ ہے؟ کابینہ ڈویژن نے نئی فہرست جاری کردی
-
تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے گلزار خان کے صاحبزادے اسد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
-
میسج گل خان کو بھیجنا تھا لیکن غلطی سے عائشہ گلالئی کو بھیج دیا: فاروق ستار کا عمران خان پر طنز
-
دوسری پارٹیوں میں طاقت نہیں کہ وفاق میں حکومت بنا سکیں،
-
وزارت داخلہ کو این اے 120 سے غائب لیگی کارکنان سے متعلق آئی جی پنجاب اور دیگر اداروں سے ابتدائی رپورٹ موصول
-
جماعت اسلامی کا وزیراعظم سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اُٹھانے کا مطالبہ
-
رواں سال کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، 2019ء تک تیل پر چلنے والے تمام بجلی گھر ہائیڈل ‘ کول اور دیگر سستے ذریعوں پر منتقل کردیں گے‘ 2018ء تک تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن ... مزید
-
نواز شریف کا کہنا کہ ہمارے ورکرز اغوا ہورہے ہیں، اپنے ہی بھائی پر الزام ہے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیں
-
نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے ، چیئرمین نیب
-
قومی اسمبلی میں نصیبو لعل کے گانے ’’کدی تے ہس بول‘‘ کی گونج
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا خواجہ آصف کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ
-
این اے 120 میں 65 فیصد ووٹرز نے حصہ نہیں لیا، الیکشن کمیشن کے قواعد میں بہت سی خامیاں ہیں، نعیم الحق
-
محکمہ آبپاشی کرپشن کیس،کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اب چاچو بناتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.