چیئرمین نیب نے چنیوٹ میں قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خورد برد ،قواعد وضوابط کے برعکس ٹھیکہ کا نوٹس لے لیا

ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم

پیر 29 جنوری 2018 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے صوبہ پنجاب میں چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خورد برد اور قواعد وضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے کیخلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور کو مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری میں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کہ ماضی میں نیب نے کیوں اور کن حالات میں یہ انکوائری ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کون لوگ اس غلط فیصلے کے ذمہ دار تھے کا نہ صرف تعین کیا جائے گا بلکہ ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے رہنمائی بھی لی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :