پنجاب اسمبلی ‘ تحر یک انصاف اور (ن) لیگ کے اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا

ن) لیگ نے عمران خان اور تحر یک انصاف کو سیاست اور ’’پیر مر یدی ‘‘کے نام پربد نما داغ قرار دیدیا ‘زنیب قتل کیس اور پولیس فائر نگ سے 2افراد کی ہلاکت پر اپوزیشن کا ایوان میں شدید احتجاج ، رانا ثناء اللہ خان کی جانب سے کے پی کے میں عاصمہ کے قاتلوں کی عدم گر فتاری کے سوال پر تحر یک انصاف کے اراکین غصے میں آگئے ، پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیاکورام کی نشا ندہی پر سپیکر نے اجلاس کل 10بجے کیلئے ملتوی کر دیا

پیر 29 جنوری 2018 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف اور (ن) لیگ کے اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ‘(ن) لیگ نے عمران خان اور تحر یک انصاف کو سیاست اور ’’پیر مر یدی ‘‘کے نام پربد نما داغ قرار دیدیا ‘زنیب قتل کیس اور پولیس فائر نگ سے 2افراد کی ہلاکت پر اپوزیشن کا ایوان میں شدید احتجاج جبکہ رانا ثناء اللہ خان کی جانب سے کے پی کے میں عاصمہ کے قاتلوں کی عدم گر فتاری کے سوال پر تحر یک انصاف کے اراکین غصے میں آگئے اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا‘اپوزیشن کی جانب سے کورام کی نشا ندہی پر کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج (منگل)10بجے کیلئے ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت2کی بجائی5بجکر 50منٹ پر تلاوت قر آن پاک سے شروع ہوا جبکہ وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنوا ر پار لیمانی سیکرٹری نواز چوہان نے جوابات دیئے جبکہ وقفے سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں زنیب قتل کیس کے حوالے سے توجہ دلائونوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں صرف زنیب ہی نہیں اس سے پہلے 7بچیوں کا بھی زیادتی کے بعد قتل ہوا مگر حکومت سوئی رہی اورزنیب کے قتل کے بعد جب وہاں لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے ان پر گولیاں چلائیں اور2افراد کو قتل کر دیا اگر پنجاب میں اپنے حق کیلئے آواز بلند کر نیوالوں پر گولیاں چلے گی تو پھر اس صوبے ‘عوام اور گورننس کا اللہ ہی حافظ ہوگا قصور میں ہی300بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انکی ویڈ یوز بنائیں گئی مگر حکومت نے کیا نوٹس لیا اور اسکے مجر م کہاہے جب عمران زنیب اور 7بچیوں کے ساتھ زیادتی اور انکو قتل کر نے کا انکشاف کر رہا ہے تو پولیس نے مذثر نامہ نوجوان کو پولیس مقابلے میں قتل کیا اس کا وزیر قانون ایوان کو جوا ب دیں جسکے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ زنیب قتل کیس کے حوالے ملزم عمران کیخلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور سپر یم کورٹ آف پاکستان بھی اس کا نوٹس لے چکا ہے اور جہاں تو قصور میں احتجاج کے دوران2افراد کے قتل کا تعلق ہے تو مدعی پارٹی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف جیسی ایف آئی آر درج کروانی چاہیے ایسا ہی مقدمہ درج ہو چکا ہے اور انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور مدثر کو پولیس مقابلے میں مارنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلا ف بھی کاروائی ہو رہی ہے اس پر کسی کو پوائنٹ سیکورنگ نہیں کر نی چاہیے جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان جو ہم سوالات کر رہے ہیں انکا جواب نہیں دے رہے اصل میں پنجاب میں حکومت سوئی ہوئی ہے جسکی وجہ سے قصور میں ایک کے بعد ایک زیادتی کاواقعہ ہوا ہے جس پر صوبائی وزیر قانون غصے میں کھڑے ہوئے اور کہا کہ حکومت وہاں سو رہی ہے جہاں عاصمہ کے قتل ابھی تک گر فتار نہیں ہوئے اور تحر یک انصاف کے ضلعی صدر کے بھیتجے نے ایک لڑ کی کو دن دہاڑے قتل کر دیا اور پولیس دونوں قاتلوں کو پکڑ نے میں ناکام رہی ہے اور تحر یک اانصاف اپنی سیاست چمکانے کیلئے پاکستان کو بدنامی کر رہی ہے قصور میں19بچوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈ یو کا معاملہ ہے مگر اپوزیشن ایوان میں جھوٹ بول کر اس کو300کہہ رہے ہیں قصور میں پولیس نے فائر نگ کر کے جن 2افراد کو مارا نکے حوالے سے میں کہوں گا ان کے حوالے مقدمہ درج ہوچکا ہے اور کاروائی ہو رہی ہے تحر یک انصاف کو ہر معاملے پر جھوٹ بولنے اور شو ر مچانے کی عادت ہے وزیر قانون کے ان الفاظ کے بعد اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا جس پر سپیکر نے دونوں اطراف کے اراکین کو روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ بچوں کے معاملے کسی کوئی طعنے نہ مارے اس پوری قوم کو مسئلہ ہے اس لیے سب کو ملکر ایسے جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کام کر نا ہو گا اسی دوران (ن) لیگ کے رکن رانا محمد ارشد نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان سیاست اور پیرمر یدی کے معاملے پر بد نما داغ بن چکے ہیں اور انکی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے مگر ان کو جواب دینا پڑ یگا اسی دوران اپوزیشن رکن احسن ریاض نے کورام کی نشاندہی کر دی اور کورام پورا نہ ہونے پر5منٹ گھنٹیاں بجانے کے باوجود کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر رانا محمد اقبال خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے کیلئے ملتوی کر دیا ۔