زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے تاکہ کوئی اور درندہ آئندہ اس طرح کا بھیانک فعل کرنے کی جرأت نہ کر سکے، ملک بابر اعوان

بچوں سے درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دینا ازحد ضروری ہے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 29 جنوری 2018 20:01

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف اٹلی ملک بابر اعوان نے کہا ہے کہ قصور کی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے تاکہ کوئی اور درندہ آئندہ اس طرح کا بھیانک فعل کرنے کی جرأت نہ کر سکے سنگسار کرنے کے عمل کو میڈیا پر بھی دکھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں سے درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دینا ازحد ضروری ہے اگر حکمران ایسے واقعات روکنا چاہتے ہیں تو ایسی سزائوں پر عملدرآمد کرنا پڑے گا جو اسلام نے ایسے جرائم کے لئے تجویز کی ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی آبروریزی اور قتل وغارت کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اس طرح کے واقعات سے بچے اور بچیاں سکولوں میں جانے سے بھی گھبرا رہے ہیں خوف و ہراس کی فضاء پورے ملک میں پروان چڑھ رہی ہے خوف ختم کرنے کے لئے بھی ضروری ہو چکا ہے کہ اس طرح کے مجرم کو سرعام سزا دی جائے تاکہ دیکھنے والے عبرت حاصل کریں اور اس طرح کے انسانیت سوز واقعات نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔