حیدرآباد ،ْ کچرے کے ڈھیر میں ہونے والے دھماکے سے شخص جاں بحق

صوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 29 جنوری 2018 22:10

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کچرے کے ڈھیر میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ڈی آئی جی حیدر آباد نے بتایا کہ قاسم آباد میں کچرا کنڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص کچرا چننے والا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدر آباد پیر محمد شاہ نے قاسم آباد میں ہونے والے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ،ْ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی حتمی رپورٹ کے بعد اس حوالے سے کچھ کہا جا سکتا ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حیدرآباد میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔