وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا عاصمہ رانی قتل کیس کی ویڈیوچینل پردکھانےکانوٹس،وزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سےمعاملہ اٹھانےکی ہدایت

پیر 29 جنوری 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء):وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نےعاصمہ رانی قتل کیس کی ویڈیوچینل پردکھانےکانوٹس لے لیا،وزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سےمعاملہ اٹھانےکی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں قتل کی جانے والی میڈیکل طالبہ کی ویڈیو ٹی وی پر چلانے کے حوالے سے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے نوٹس لے لیا،وزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سےمعاملہ اٹھانےکی ہدایت بھی کر دی۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیمرا قواعدو ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں لیکن عوامی حقوق کیلیے صحافتی ضابطوں کی پاسداری بنانابھی حکومتی ذمے داری ہے۔