میڈیکل طالبہ عاصمہ کا قاتل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب فرار ہو گیا

پیر 29 جنوری 2018 19:46

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)میڈیکل طالبہ عاصمہ کا قاتل مجاہد آفریدی عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ایس ایچ او کے ڈی اے تھانہ گل جانان کے مطابق کوتل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی۔

(جاری ہے)

گھر پہنچی تو پہلے سے ملزم مجاہد اپنے ساتھی صادق کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا جس نے فائرنگ کردی۔ عاصمہ کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ایس ایچ او کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا اور پہلے بھی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق عاصمہ قتل کیس کا نامزد ملزم مجاہد آفریدی عاصمہ کو قتل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچا اور وہاں سے عمرہ کے بہانے سعودی عرب فرار ہو گیا۔