احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت(کل) ہو گی

نواز شریف کے خلاف 3ریفرنسز میں استغاثہ ، مریم اور صفدر کے خلاف ایک ریفرنس میں نیب کے گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے

پیر 29 جنوری 2018 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت(کل) منگل کو ہو گی،نواز شریف کے خلاف 3ریفرنسز میں استغاثہ کے گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایک ریفرنس میں نیب کے گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے،سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لاہور سے پنجاب پہنچ چکے ہیں،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے،پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔