وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور میٹرو بس منصوبے کی منظوری دے دی گئی

حکومت کا اسلام آباد میں اے سی بس بھی اور ایکسپریس وے پر میٹروبس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

پیر 29 جنوری 2018 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء): وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایئرکنڈیشنڈ بس سروس اورایکسپریس وے پرمیٹروبس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،دونوں منصوبےاسلام آباد میں ٹریفک سسٹم کوبہتربنانے کیلئےہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں ایئرکنڈیشنڈ بس سروس اورایکسپریس وےپرمیٹروبس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نےمتعلقہ تعمیراتی اداروں کواے سی بس سروس اورایکسپریس وےپرمیٹرومنصوبہ کی فزیبلٹی تیارکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرکنڈیشنڈ بس سروس اورایکسپریس وےپرمیٹروبس دونوں منصوبےاسلام آباد میں ٹریفک سسٹم کوبہتربنانے کیلئے مئوثر ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیرداخلہ احسن اقبال نے آج پہلی بین الاقوامی گوادر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گوادر خطے میں منفرد حیثیت رکھتا ہے، گوادر بہت بڑا کاروباری مرکز بن رہا ہے، پاکستان اور چین نے سی پیک کو عملی شکل دی ہے، چین کی ترقی ہمارے لئے مثال ہے کہ کس طرح انہوں نے تیزی سے ترقی کی ہے، ماضی میں پاکستان چین دوستی کو معاشی تعلقات میں نہیں بدلا جا سکا، ہمیں چین کی ترقی کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے چین نے بے مثال ترقی کی ہے، سی پیک خطے کی اقتصادی طاقت بننے میں پاکستان کی مدد کرے گا، سی پیک سارے خطے کی ترقی کا سبب بنے گا اور خطے کے تمام علاقوں کو ملانے میں مدد دے گا، جس کے باعث غربت اور دیگر مشکلات حل کرنے میں مدد ملے گی، سی پیک صرف سڑکیں بنانے سے متعلق نہیں ہے بلکہ ملک کے تمام شعبوں میں ترقی میں مدددے گا، گوادر خطے میں امن و خوشحالی کی بنیاد بن رہا ہے، چینی صدر نے سب سے پہلے ادراک کیا کہ 21ویں صدی معاشی ترقی کی صدی ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان خطے میں سب سے تیز ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے، خطے کے ممالک مل کر ہی غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :