عمران خان کا خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال،74 گھنٹے کا سفر کیا

پیر 29 جنوری 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے ان پر 74 گھنٹے تک سفر کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر کا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے اس پر مجموعی طور پر 74گھنٹوں تک کا سفر کیا ۔

عمران خان متعدد بار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنی گالہ سے پشاور، کوہاٹ ،مردان ،بٹگرام ،چکدرہ ،ایبٹ آباد،ہری پور ،چترال ،سوات اورنتھیاگلی کے سفر کئے ۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت نے 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کی اگر یہ سفر پرائیوٹ ہیلی کاپٹرز میں کئے جاتے تو ان کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :