سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررکردیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل منگل کو کیس کی سماعت کرے گا

پیر 29 جنوری 2018 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررکردیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل منگل کو کیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دیدیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا، تین رکنی بنچ میں جسٹس عمر عطائ بندیال اور جسٹس اعجازالااحسن شامل ہوں گے جبکہ عدالت نے کیس کے حوالے سے آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مردان میں کمسن بچی عاصمہ کو زیادتی کے کے بعد کردیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کی تھی۔