تحریک انصاف کا خواجہ آصف کے خلاف ایک اور ریفرنس داخل کر نے کا فیصلہ

پیر 29 جنوری 2018 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء):تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف ایک اور ریفرنس داخل کر نے کا فیصلہ کر لیا ،ریفرنس دائر کرنے کا ٹاسک عثمان ڈار کو سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف ایک اور ریفرنس داخل کر نے کا فیصلہ کر لیا ،ریفرنس دائر کرنے کا ٹاسک عثمان ڈار کو سونپ دیا گیا۔عثمان ڈار کل خواجہ آصف کے خلاف ثبوت لے کر نیب جائیں گے۔دستاویزات میں اس بات کے ثبوت ہیں کہ خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی اور اثاثے چھپائے۔