گوادر کی ترقی گوادر کے عوام کی ترقی اور بلوچستان کی ترقی بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہونی چاہیئے

وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا گوادر میں فری زون کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 29 جنوری 2018 23:11

کوئٹہ۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)گوادر وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں فری زون کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی گوادر کے عوام کی ترقی اور بلوچستان کی ترقی بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوٹوک اندازمیں کہا کہ ایسی ترقی نہیںچاہتے جوصرف چند سرمایہ کاروں کے منافع میں اضافے کاباعث ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کا اہم مقصدیہ ہے لیکن سب سے زیادہ اہم بلوچستان کے عوام ہیں وہ اور ان کے ساتھی اس بات کو ہر صورت یقینی بنائیں گے کہ گوادر کی ترقی کا فائدہ گواد ر کے شہریوں کو پہلے اوربلوچستان میں ترقی کا عمل صوبے کے عوام کو ترقی اور خوشحال سے ہمکنار کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :