ایف بی آر نے 4 افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 29 جنوری 2018 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4 افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد ارشد کو آر ٹی او فیصل آباد سے سی آر ٹی او کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ،ڈپٹی کمشنر آر ٹی او ٹور خسانہ عارف کوڈپٹی ڈائریکٹر ڈاٹ ان لینڈ ریونیو ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف کو آر ٹی او فیصل آباد سے ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور اور ان لینڈ ریونیو آفیسر وحید محمود کالارج ٹیکس پیئر یونٹ سے انٹر نل آڈٹ آئی آر تبادلہ کردیا گیا ۔