سلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی

پیر 29 جنوری 2018 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے منظور کرلیا،اس سے قبل کیس کو14مارچ کو سماعت کی لئے مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز اپنے خطابات اور تقاریر میں عدالت کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں،لہٰذا استدعا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف جلد ازجلد توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی وکیل عدنان اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہی۔