پاکستان میں اب نیا نعرہ شیر نہ بلا اور نہ تیر بلکہ صرف دین ھو گا، علامہ خادم حسین

جن حکمرانوں نے زینب کے والد کو بات نہ کرنے دی وہ حکمران کیا انصاف دیں گے

پیر 29 جنوری 2018 20:58

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائد علامہ سید خادم حسین رضوی کا لودھراں جاتے ہوئے لاھور موڑ خانیوال پر کارکنوں سے خطاب پاکستان میں اب نیا نعرہ شیر نہ بلا اور نہ تیر بلکہ صرف دین ھو گا۔

(جاری ہے)

70 سالوں میں اس ملک کو خوب لوٹا گیا اب حساب کا وقت آگیا ہے ایسی اسمبلی کسی صورت قبول نہیں جہاں دین کی قدر نہ ہو ووٹ کی پرچی صرف دین کے لئے رکھیں۔۔اور الیکشن کی تیاری کریں دین نافذ نہ ہوا تو زینب قتل کیس ہوتے رہیں گے جن حکمرانوں نے زینب کے والد کو بات نہ کرنے دی وہ حکمران کیا انصاف دیں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے ہجرت کاکیا فائدہ جو محمد عربی کا نظام نافذ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :