وزیراعظم کا عاصمہ رانی قتل کیس کی وڈیو ٹی وی چینل پردکھانے کانوٹس

وزارت اطلاعات کو پیمرا سے معاملہ اٹھانے اورپیمرا قواعدو ضوابط کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 29 جنوری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عاصمہ رانی قتل کیس کی وڈیو ٹی وی چینل پردکھانے کانوٹس لیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سے معاملہ اٹھانے اورپیمرا قواعدو ضوابط کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کا عاصمہ رانی قتل کیس کی وڈیوچینل پردکھانے کانوٹس لے لیااوروزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سے معاملہ اٹھانے اورپیمرا قواعدو ضوابط کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں ، عوامی حقوق کیلئے صحافتی ضابطوں کی پاسداری بنانابھی حکومتی ذمے داری ہے۔خیال رہے کہ کوہاٹ میں رشتے سے انکار پرایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کوقتل کر دیا گیا تھا جس کا ویڈیو پیغام نیوز چینل پر چلایا جارہا ہے جس میں وہ خود پر گولیاں مارنے والے شخص کا نام بتا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :