متحدہ مجلس عمل بحالی کے سلسلے بنیادی ڈھانچہ مرتب کرلیا گیا

مرکزی کونسل اور مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا،تمام شریک جماعتوں پر مشتمل ہوگی،ایم ایم اے کے تمام اہم اور بنیادی فیصلے سپریم کونسل طے کریگی، حتمی فیصلے کا اختیار بھی سپریم کونسل کو ہی ہوگا، ذرائع

پیر 29 جنوری 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء) متحدہ مجلس عمل بحالی کے سلسلے بنیادی ڈھانچہ مرتب کرلیا گیا، مرکزی کونسل اور مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا، ۔تمام شریک جماعتوں پر مشتمل ہوگی،ایم ایم اے کے تمام اہم اور بنیادی فیصلے سپریم کونسل طے کریگی، حتمی فیصلے کا اختیار بھی سپریم کونسل کو ہی ہوگا، سپریم کونسل ہی متفقہ طور پر دیگر سیاسی جماعتوں کو اتحاد میں شمولیت یا انتخابی مفاہمت کرنے کی مجاز ہوگی، سپریم کونسل ہی کو مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا اختیار ہوگا، ایم ایم اے کا دوسرا بڑا فورم مرکزی کونسل ہوگا، مرکزی کونسل شریک جماعتوں کے سربراہان اور تین تین مزید نمائندوں پر مشتمل ہوگاایم ایم اے کے مرکزی عہدیداران بھی مرکزی کونسل کے ممبران ہونگے۔

(جاری ہے)

مرکزی عہدیداران کے انتخاب بارے اہم اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگاایم ایم اے کے مستقبل کے صدارتی امیدوار کے لئے مولانا فضل الرحمان موسٹ فیورٹ جے یو پی، اسلامی تحریک اور جمیعت اہلحدیث کی مولانا فضل الرحمان کو حمایت حاصل ہے ۔ سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر جماعت اسلامی اور جے یوپی آمنے سامنے ، ذرائع مولانا اویس نورانی نے سیکرٹری جنرل شپ حاصل کرنے کیلئے اتحاد میں شامل اہم رہنماں سے رابطے کرلئے، ذرائع فروری کے دوسرے ہفتے میں ایم ایم اے عہدیداروں اور حکومتوں سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ ہوگا، ذرائع ایم ایم اے کا اہم ترین اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :