منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا

پیر 29 جنوری 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 29 جنوری 2018ء):منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن منیبہ مزاری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیبہ مزاری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں اپنے وکیل حسن مان اور انکی ٹیم کی بہت شکر گزار ہوں ۔اس موقع پر انہوں نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے لیے دعا کی۔یاد رہے کہ منیبہ مزاری نے ایک شو میں اپنے ساتھ بیتنے والے حادثے کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہر کو قرار دیا تھا جس کے بعد انکے سابقہ شوہر نے انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا۔