شیخ رشید نےجسٹس اعجازالااحسن کےگھر پرحملےکوسازش قراردے دیا

الیکشن کے عمل کوڈی ریل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،سازش ہے کہ شریف خاندان کی لوٹی دولت واپس نہ لائی جائے سربراہ عوامی لیگ کی گفتگو

اتوار اپریل 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے جسٹس اعجازالااحسن کے گھر پرحملے کوسازش قرار دے دیا،الیکشن کے عمل کوڈی ریل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،سازش یہ کی جارہی ہے کہ شریف خاندان کی لوٹی دولت واپس نہ لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجازالااحسن کے گھر پرحملہ سازشوں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم نقاب پوش لٹیروں کے بارے میں جان چکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اورخاندان کیلئے انصاف کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے انصاف کا مقابلہ گولیوں سے کرنا شروع کردیاہے۔الیکشن کے عمل کوڈی ریل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سازش یہ کی جارہی ہے کہ شریف خاندان کی لوٹی دولت واپس نہ لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments