چیئرمین سینٹ اور پیپلزپارٹی کے مابین اختلافات یا دوریاں کی خبریں محض افواہیں ہیں ،ْنفیسہ شاہ

اتوار 15 اپریل 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ اور پیپلزپارٹی کے مابین اختلافات یا دوریاں کی خبریں محض افواہیں ہیں، پیپلزپارٹی اور چیئرمین سینٹ مل کر جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں گے ،اختلافات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پر اعتماد کرتی ہے،میڈیا میں چیئرمین سینٹ اور پیپلزپارٹی کے مابین اختلافات یا دوریاں کی خبریں محض افواہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور چیئرمین سینٹ مل کر جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں گے ،اختلافات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔