قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے والی متنازعہ شخصیت نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردیں

پیر 28 مئی 2018 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) نیشنل ہائی ویز مین اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث کنسٹرکشن کمپنی کامالک پی ٹی آئی کی ٹکٹ لے کر جھنگ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر تولنے لگا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام نے کرپشن بدعنوانی اور قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر حسنین کنسٹرکشن کمپنی کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے اور کمپنی سے 20 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کیلئے عدالتوں میں مقدمات بھی قائم کر رکھے ہیں۔

حسنین کنسٹرکشن کمپنی کی بنیاد جھنگ سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف مرحوم نے رکھی تھی۔ شیخ یوسف نے ابتداء کھالیں بیچ کر شروع کیا ور پھر ٹھیکیداری سے اربوں روپے کمائے ان کے بڑے بیٹے شیخ یعقوب اب پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں اور تکٹ کے حصول کیلئے دوڑ دھوپ کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے کے بدنام زمانہ سکینڈل گالف سکینڈل میں بھی شیخ یعقوب کا خاندان ملوث ہے اس سکینڈل میں فوج کے اعیف جرنیلوں کے لاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

شیخ یعقوب کی بیگم راشد یعقوب کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا اب اربوں روپے قوم کا لوٹنے والا شیخ یعقوب پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرکے پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان کا ساتھی بننے کیلئے بے نقاب ہے قانون کی حکمرانی ہوتی تو اس خاندان کے تمام افراد جیل میں اس وقت تک ہوتے جب تک نیشنل ہائی ویز کی اربوں روپے کی لوٹ ہوئی دولت واپس نہ کرتے لیکن پاکستان میں یہ کرپٹ لوگ اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔