ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا ،ْ ستر سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ،ْ اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی ،ْنوازشریف

خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں ،ْخیبرپختون خوا میں کوئی منصوبہ ہی نہیں جس کا افتتاح کیا جا سکے ،ْبلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں ،ْ ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے ،ْسب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی ،ْانتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور الیکشن میں مہریں پوری لگنی چاہیں ،ْورکرز کونشن سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا ،ْ ستر سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ،ْ اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی ،ْ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں ،ْخیبرپختون خوا میں کوئی منصوبہ ہی نہیں جس کا افتتاح کیا جا سکے ،ْبلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں ،ْ ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے ،ْسب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی ،ْانتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور الیکشن میں مہریں پوری لگنی چاہیں۔

جمعہ کو مسلم لیگ (ن )کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گھر کے بڑے ہونے کے ناطے ایک مسئلے کی نشاندہی کی تھی، نواز شریف نے نشاندہی کی تھی کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے لیکن ایک انٹرویو کی بنیاد پر غداری کا الزام لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تنقید کی جا رہی تھی پر درانی صاحب کی کتاب سامنے آ گئی۔انہوںنے کہا کہ کونسا کرپشن کا الزام ہے، کونسی کرپشن ہوئی، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی تو پھر کیا وجہ ہے کہ روز پیشیاں بھگت رہا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ کام کیے، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا کیا اس لیے میرے خلاف مقدمے بنائے گئے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے 70 سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی لیکن اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں، جھوٹے خان نے صوبے کی حالت پہلے سے بھی بری کر دی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی آنہیں رہی بلکہ سستی بھی ہورہی ہے اور اگلی مدت میں فیصل آباد سے براہ راست لاہور جانے کے لیے موٹروے بنائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آکر دیکھو، پنجاب میں سڑکیں بنیں، کارخانے لگے اور کالج بنے اور پنجاب میں اتنے منصوبے بنے کہ روز افتتاح ہوئے۔پاکستان کے دیگر صوبوں کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) اور سندھ میں کوئی منصوبہ نہیں بنا، بلوچستان میں صرف ایک منصوبے کا افتتاح ہوا۔

انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا، امید ہے مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آئی توکوئی بے روزگارنہیں رہیگا۔بلوچستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پچھلے دنوں وہاں حکومت کوختم کیا گیا، بلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، بتائیں بلوچستان اسمبلی میں لوگ کس کی بولی بول رہے ہیں، ہم انتخابات کو ملتوی ہونے نہیں دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں قرارداد منظورکرنے والو دیکھ لو، قوم تمہاری قرارداد کو مسترد کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں الیکشن ہو گا تو ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، الیکشن سے جھوٹا خان اور دوسری جماعتیں بھی ڈر رہی ہیں، یہ پارٹیاں اس لیے ڈررہی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں الیکشن میں شکست ہو گی۔نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور الیکشن میں مہریں پوری لگنی چاہیں۔