ڈونلڈ ٹرمپ کا جارہانہ انداز ایک بار پھر کیمرے کی آنکھ میں قید

امریکی صدر نے مونٹینیگرو کے صدر سے ملاقات کا جارہانہ انداز اپنایا ،ْ کہنی دے ماری جو میلو کے منہ پر لگتے لگتے بچی

جمعہ 13 جولائی 2018 14:24

ْ لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء)امریکی صدر اپنی دلچسپ حرکات و انداز،کڑوے جوابات ،صدارتی فیصلوں اور جارہانہ انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کو مرکز بنے رہے ہیں اور یہی جارہانہ انداز ایک بار پھر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

یہ مناظر بیلجئیم کے دارالحکومر برسلز میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں اٴْس وقت دیکھے گئے جب ٹرمپ دیگر ممالک کے سربراہاں کے پاس آئے اور انکے بیچ گھستے ہوئے مونٹینیگرو کے صدر سے ملاقات کا جارہانہ انداز اپنایا اور انہیں کہنی دے ماری جو میلو کے منہ پر لگتے لگتے بچی۔دوسری جانب مونٹینیگرو کے صدر نے برا ماننے کے بجائے مسکرا کر مجواب دیا۔ ڈرمپ کا یہ انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔