کفن پوش خواتین کارکنوں کی ریلی میں شرکت ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے درج

جمعہ 13 جولائی 2018 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکن کفن پہن کر ریلی میں شریک ہوئیں جس پر ووٹ کو عزت دو کے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے شہباز شریف کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں بعض خواتین کفن پہن کر شریک ہوئیں جس پر ووٹ کو عزت دو ، خدمت کو ووٹ دو کے نعرے درج تھے ۔ خواتین پارٹی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتی رہیں ۔