اسرائیل نے چاند کی سطح پر اترنے کا منصوبہ تیار کر لیا

کامیابی کے بعداسرائیل امریکہ،روس اور چین کے بعد چوتھا ملک بن جائیگا چاند پر اترنے کی تاریخ 13فروری 2019مقرر ،اسرائیل کیلئے فخر ہو گا، مورس کوہن

جمعہ 13 جولائی 2018 13:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء)اسرائیل نے چاند کی سطح پر اترنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے،اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تواسرائیل امریکہ،روس اور چین کے بعد چاند کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک ہو گا۔اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل دسمبر میں بغیر انسان کے خلائی جہاز لانچ کریگا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹری اور غیر منافع تنظیم سپیس ال کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے خلائی جہاز فلوریڈا سے لانچ کیا جائیگا۔دونوں کمپنیوں نے اس مقصد کے لیے نجی شعبہ سے 88ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے ہیں۔ اسرائیل گذشتہ 8برس سے اس مقصد کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کے لیے ایک چھوٹا خلائی طیارہ استعمال کی جائیگا جو 5فٹ بلند ہوگا۔اسے چاند پر پہنچے میں دو ماہ کا وقت درکار ہو گا۔اس کے لیے چاند پر پہنچنے کی تاریخ 13فروری 2019مقرر کی گئی ہے ۔تاہم لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔سیپس ال کے صدر مورس کوہن کا کہنا ہے کہ 70برس بعد یہ اسرائیل کے لیے فخر کی بات ہے کہ اس سے ہم دنیا کے خلائی نقشے میں شامل ہو جائیں گے۔