روسی صدر نہ ہمارے دوست ہیں نہ دشمن،ٹرمپ

انکی شخصیت کو زیادہ نہیں جانتا، جتنی بار بھی ملا گفتگو اچھی رہی ،میڈیا گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 16:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٴْن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نہ تو دوست ہیں ناہی دشمن،چند ہی دِن بعد دونوں کی ہیلسنکی میں ملاقات ہونیوالی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ہمارے نہ ہی ہمارے دوست ہیں اور نہ ہی دشمن ہیں،میں اٴْنھیں زیادہ نہیں جانتا،لیکن جتنی بار میں اٴْن سے ملا ہوں، ہماری گفتگو اچھی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایک دِن وہ دوست بن جائیں گے،ایسا ہوسکتا ہے لیکن میں اٴْنھیں بہت زیادہ نہیں جانتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ حکمت عملی کے حامل ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے،درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی جوہری فورسز کے معاہدے اور 2016 میں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پر آواز اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان آئندہ ہفتے ہیلسنکی میں ملاقات کرنے والے ہیں۔